جین زی کی جانب سے کنگنا رناوت کو کرارا جواب
نئی دہلی: 30 جولائی ( ایجنسیز ) بی جے پی رکنِ پارلیمنٹ اور اداکارہ کنگنا رناوت اپنے حالیہ متنازعہ بیان کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید اور ٹرولنگ کا سامنا کر رہی ہیں ۔کنگنا کی جانب سے نوجوان نسل پر تنقید کے بعد متعدد صارفین نے انہیں نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دوسروں کو نصیحت کرنے سے پہلے انہیں اپنے ماضی اور فلمی کیریئر پر بھی نظر ڈالنی چاہیے۔کنگنا نے جنریشن زیڈ کے مظاہرین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سخت الفاظ استعمال کیے تھے جس پر نوجوانوں اور متعدد سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردِعمل ظاہر کیا۔کنگنا کے بیان کے بعد کئی صارفین نے ان کی فلموں کے مناظر اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے ان پر دوہرا معیار اختیار کرنے کا الزام لگایا۔ان کا کہنا ہے کہ جو اداکارہ اپنی فلموں میں بولڈ اور فحش مناظر کا حصہ رہی ہیں انہیں نوجوان نسل کے لباس زبان یا طرزِ عمل پر تنقید نہیں کرنی چاہیے۔اس معاملے پر مختلف سیاسی شخصیات اور سماجی کارکنوں نے بھی ردِعمل دیا جبکہ نیٹ احتجاج میں شامل طالبہ ریا اہیر نے بھی کنگنا کے بیان کو پوری جنریشن زیڈ کی توہین قرار دیا۔