بگ باس سیزن 13کیلئے سلمان خان ہر ہفتے 31کروڑ فیس لیں گے

,

   

ممبئی 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان رئیلٹی شو بگ باس سیزن۔ 13 کے لئے ہر ہفتے کے آخر میں 31 کروڑ روپے لیں گے ۔ سلمان خان بگ باس کے آئندہ سیزن کی میزبانی کریں گے جس کے لئے انہیں ہفتے کے آخر میں پروگرام پیش کرنے کیلئے 31 کروڑ روپے بطور فیس دی جائے گی۔ ایسا کہا جارہا ہے کہ اس سیزن کے لئے سلمان کی فیس ہر ہفتے (ہفتہ ۔ اتوار) 31 کروڑ روپے ہوگی۔ اس طرح وہ 26 قسطوں کی میزبانی کرکے 403 کروڑ روپے کمائیں گے ۔ گزشتہ برس سلمان خان نے ہر ایپی سوڈ کے لئے 14۔12 کروڑ روپے وصول کئے تھے ۔ بگ باس سیزن ۔ 10 کے دوران ہر قسط کیلئے وہ 8 کروڑ روپے کا پے چیک اپنے ساتھ لے گئے ۔ خیال ہے کہ بگ باس سیزن ۔13 میں کئی دلچسپ پہلو ہونگے ۔ اب تک اس شو میں مقابلے کے لئے عام افراد بھی شامل ہوتے تھے لیکن اس مرتبہ گھر کے اندر صرف اہم شخصیات ہی جائیں گی۔