بگ باس سے مشہور کانگریس لیڈر عرشی خان کا دعوی پی او کے پاکستان کا حصہ ہے۔ ویڈیو

,

   

ریالٹی شو بگ باس میں حصہ لینے والی عرشی خان نے 2019کے عام انتخابات سے قبل کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی۔

نئی دہلی۔ کانگریس کی ترجمان اور بگ باس کے سابق حصہ دار عرشی خان نے آج تک کے ساتھ ایک ٹیلی ویثرن مباحثہ میں‘ بے تکا دعوی کیاکہ پی آو کے کشمیر کا حصہ جس پر پاکستان قبضہ کئے ہوئے ہے‘ پاکستان کا حصہ ہے

عرشی خان کون ہے؟۔
ریالٹی شو بگ باس میں حصہ لینے والی عرشی خان نے 2019کے عام انتخابات سے قبل کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی۔بتایاجاتا ہے کہ عرشی کی پیدائش افغانستان کی ہے مگر وہ چار سال کی عمر میں ہندوستان آگئی تھیں۔

سوشیل میڈیا پر پاکستان سے محبت اور پاکستان کی شہریت حاصل کرنے کی خواہش کے لئے سوشیل میڈیا پر جانی جاتی ہیں۔

منگل کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر سمبت پاترا کے ساتھ ایک مباحثہ میں عرشی خان پی او کے متعلق پاکستان کے حصہ کے طور پر حوالہ دیا۔

ویڈیو جو ان لائن منظرعام پر آیاہے‘ میں سمبت پاترا اس بات کا زورپی او کے ہندوستان کا داخلی حصہ ہے اور کسی بھی صورتحال میں اس کے متعلق پاکستان کاحوالہ نہیں دیاجاسکتا ہے۔

پاترا نے عرشی کو روکا اور پوچھا کے کیاآپ پی او کے کا مطلب بھی جانتی ہیں‘ عرشی اس سوال کو مسلسل نظر انداز کرتی دیکھائی دیں۔

خان کی جانب سے جواب دینے سے انکار کرنے کے بعد‘ سوشیل میڈیا پر سرگرم لوگوں کو مزاق اڑانے اور موضوع سے بھٹکانے کاموقع ملا گیا۔

مہارشٹرا حکومت او رکنگانا راناوت کے درمیان میں چل رہے تصادم پر ایک مباحثہ تھا۔ اس مباحثہ میں عرشی نے کنگانا کی مخالفت میں بات کی ہے۔

بحث بڑتی گئی اور سمبت پاتر ا و عرشی خان کے مابین یہ تو تو میں میں تک چلی گئی۔ سمبت پاترا نے اس ویڈیو کوٹوئٹر پرشیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ”پی او کے کا مطلب پاک مقبوضہ کشمیر ہے“

رانا وت کی جانب شہر میں رہنے کے لئے خوف کا اظہار کرنے کے بعد ممبئی اور اس کے پی او کے سے تقابل کا موضوع ان دنوں کافی گرم ہے۔

فلم انڈسٹری میں اقربا پرواری کے اپنے دعوی کے بعد راناؤت کی بالی ووڈ انڈسٹری پر تنقیدیوں کا سلسلہ بام عروج پر ہے او رانہوں نے ”فلمی مافیا“ کی وجہہ سے شہر میں رہنے کے لئے خوف کا اظہار بھی کیاہے۔

YouTube video