بھائی بھائی گانا ریلیز ،سلمان خاں نے مداحوں کو عیدی دی

   

ممبئی۔ 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے بھائی بھائی گانا ریلیز کرکے اپنے مداحوں کو عید کا تحفہ دیاہے ۔سلمان خان گزشتہ کئی برسوں سے اپنے فینس کو عید کے موقع پر نیا سرپرائز دیتے رہے ہیں۔ اس سال بھی انہوں نے اپنی فلم رادھے کی ریلز ہونے کا اعلان کیا تھا۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس فلم کی شوٹنگ پوری نہیں ہوسکی۔ سلمان نے عید کے موقع پر اپنا گانا بھائی بھائی ریلیز کیا ہے ۔ اس گانے میں سلمان خان مذہبی یکجہتی کا پیغام دے رہے ہیں۔اس گانے کو سلمان خان اور روحان ارشد نے اپنی آواز دی ہے ۔ ساجد واجد نے میوزک کمپوز کیا ہے ۔اس سے قبل سلمان خان لاک ڈاؤن میں دو گانے پیار کرونا اور تیرے بنا ریلیز کرچکے ہیں۔