درایں اثناء کیرالا کے کولام میں ایک ترکاری فروش سے مقامی کانگریس قائدین کے مبینہ جبری چندہ وصولی کاویڈیو سامنے آنے کے بعد کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا تنازعہ کاشکار ہوگئی ہے۔
الپوزہ۔ پیر کے روز کانگریس ایم پی راہول گاندھی نے پونا پارا ارویوکاڈ س سے اپنی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کا پارٹی قائدین او رکارکنان سے دوبارہ آغاز کیاہے۔ مذکورہ یاترا یہاں پر آج 12ویں دن میں داخل ہوگئی ہے۔
اب تک 200کیلومیٹرسے زائد کا احاطہ کرلیا گیاہے۔ اس سے قبل کانگریس قائدین نے اتوار کی صبح ضلع الپوزہ کے ہری پاڈ سے کیرالا یاترا کا بحال کیاتھا۔ یاترا کا توقف تھوٹا پلے کی شری کوروٹو بھگوتی مندر میں ہوگا۔
رات میں ونڈانام‘ کے ٹی ڈی میڈیکل جالج اورسپتال میں یاترا رکے گی۔ یاترا کاکیرالا میں قیام اگلے 12دنوں تک رہے گا اس دوران ساری ریاست کا یہ دورہ کریں گے۔
مذکورہ 3500کیلومیٹر کا کنیا کماری سے کشمیر تک کا سفر 150دنوں میں مکمل کرلیاجائے گا جس میں 12ریاستوں کا احاطہ کیا جائے گاأ کیرالا سے یاترا کی شروعات ہوئی ہے اور اگلے 18دنوں تک اس ریاست سے یاترا گذر کر ستمبر30کو کرناٹک پہنچے گی۔
یاترا کا شمال کی جانب رخ کرنے سے قبل کرناٹک میں 21دنوں تک یہ یاترا جاری رہے گی۔ اس پیدل دورے میں ہر دن 25کیلومیٹر کا احاطہ کیاجارہا ہے۔
درایں اثناء کیرالا کے کولام میں ایک ترکاری فروش سے مقامی کانگریس قائدین کے مبینہ جبری چندہ وصولی کاویڈیو سامنے آنے کے بعد کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا تنازعہ کاشکار ہوگئی ہے۔
بھارت جوڑو یاترا کے لئے فنڈس اکٹھا کرنے میں کولایم میں ایک ترکاری فروش کے2000روپئے دینے سے انکار پر کانگریس ورکرس نے ترکاری کے اس دوکاندار کو مبینہ دھمکایاہے۔
کولایم میں ترکاری فروش ایس فواز نے کانگریس ورکرس پر دوکان میں توڑ پھوڑ کرنے اور الکٹرانک ترازوکو نقصان پہنچانے کے علاوہ ترکاریوں کو تباہ کردینے کا الزام لگایا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی الزام لگایا ہے کہ کانگریس ورکرس نے ہنگامہ کھڑا کرتے ہوئے اس کے اسٹاف پر بھی حملہ کیاہے۔
جس کے بعد کیرالا کانگریس نے جمعہ کے روز پارٹی کے تین کارکنوں کو برطرف کردیاتھا۔ کیرالا کانگریس سربراہ کے سداکرن نے ٹوئٹر پر پوسٹ کیا کہ ”پارٹی کے تین ورکرس جو کوٹائم میں پیش آنے والے ناقابل قبول واقعہ میں ملوت تھے فوری اثر کے ساتھ انہیں برطرف کردیاگیاہے۔
وہ ہمارے نظریات کی نمائندگی نہیں کرتے او راس طرح کابرتاؤ ناقابل معافی ہے۔ مذکورہ پارٹی چھوٹے رضاکارانہ عطیات عوامی چندہ سے اکٹھا کرتی ہے یہ دوسروں کے کارپوریٹ چندو ں کی طرح نہیں ہے“۔
مذکورہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) نے کانگریس پر اس معاملے کے حوالے سے حملہ کیااور جاری بھارت جوڑو یاترا جو راہول گاندھی کی قیادت میں چل رہی ہے سوالات کھڑا کرتے ہوئے اس کو ”غنڈہ یاترا“ قراردیا ہے۔
اے این ائی سے بات کرتے ہوئے بی جے پی ترجمان شہزاد پوناوالا نے کہاکہ بھارت جوڑو یاترا کے نام پر ملک بھر میں کانگریس پارٹی غنڈہ گردی میں مصروف ہے۔
راہول گاندھی نے کہاکہ یہ یاترا استحصال کے خلاف ہے۔ گاندھی نے ٹوئٹر پر کہاکہ ”بنیادی سہولتوں کی فراہمی اورسماجی تحفظ یہ تما اوراس سے زیادہ کے لئے بھارت جوڑو یاترا ایک جدوجہد ہے“۔
حالیہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کی شکست کے بعد پارٹی کے کھویے ہوئی مقام کی بازیابی راہول گاندھی کی زیر قیادت کانگریس پارٹی کی بھارت جوڑو یاترا کا مقصد نظر آرہا ہے۔