بھارت گیس صارفین: 30 جون سے پہلے eKYC مکمل کریں

   

نئی دہلی ۔ 25 مئی ۔ ( ایجنسیز) اگر آپ بھارت گیس ایل پی جی کنکشن استعمال کرتے ہیں تو یہ خبر آپ کیلئے انتہائی اہم ہے۔ بھارت پیٹرولیم کی جانب سے صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ 30 جون 2026 سے پہلے اپنی eKYC مکمل کرلیں، تاکہ گیس کنکشن اور ایل پی جی سبسڈی بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہ سکے۔کمپنی کے مطابق حکومت اور تیل کمپنیاں اب ڈیجیٹل تصدیقی نظام پر زیادہ زور دے رہی ہیں۔ اسی مقصد کے تحت ایل پی جی صارفین کیلئے بائیو میٹرک تصدیق پر مبنی eKYC عمل کو لازمی بنایا جا رہا ہے۔ اس اقدام سے جعلی کنکشن کی روک تھام اور سبسڈی صحیح صارفین تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔اچھی بات یہ ہے کہ اب صارفین کو گیس ایجنسی جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ بھارت گیس صارفین Hello BPCL ایپ کے ذریعے چند آسان مراحل میں اپنا eKYC مکمل کر سکتے ہیں۔ اگر مقررہ وقت تک یہ عمل مکمل نہ کیا گیا تو سبسڈی میں دشواری پیش آ سکتی ہے۔