بھوپیندر پٹیل نے چیف منسٹر گجرات کا اٹھایا حلف‘ وزیراعظم مودی بھی ہوئے شریک

,

   

حال ہی میں اختتام پذیرہونے والے گجرات اسمبلی انتخابات جس کے ووٹوں کی گنتی 8ڈسمبر کے روز عمل میں ائی ہے‘ بی جے پی نے ساتویں مرتبہ لگاتار 182ممبرس کے ایوان میں 156سیٹوں پر ریکارڈ کامیابی درج کرائی ہے
گاندھی نگر۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر بھوپیندر پٹیل نے پیر کے روز گجرات چیف منسٹر کی حیثیت سے دوسری مرتبہ گاندھی نگر میں وزیراعظم نریند ر مودی کی موجودگی میں حلف لیاہے۔

پٹیل کو 18ویں چیف منسٹر کی حیثیت سے گورنر اچاریہ دیورات نے حلف دلایااوریہ تقریب نئے سکریٹریٹ کے قریب ہیلی پیاٹ پر مشتمل گروانڈ میں عمل میں ائی ہے۔

حال ہی میں اختتام پذیرہونے والے گجرات اسمبلی انتخابات جس کے ووٹوں کی گنتی 8ڈسمبر کے روز عمل میں ائی ہے‘ بی جے پی نے ساتویں مرتبہ لگاتار 182ممبرس کے ایوان میں 156سیٹوں پر ریکارڈ کامیابی درج کرائی ہے۔

کانگریس نے17اسمبلی حلقوں جبکہ اے اے پی کو 5اسمبلی حلقوں پر جیت حاصل ہوئی ہے۔

جمعہ کے روز60سالہ پٹیل اور ان کی ساری کابینہ نے استعفیٰ دیاتھا تاکہ انتخابات کے بعد نئی حکومت کی تشکیل کی راہ ہموار کی جاسکے۔ہفتہ کے روز بی جے پی مقننہ پارٹی کے لیڈر کی حیثیت سے ان کا انتخاب عمل میں آیا جس کے بعد مذکورہ گورنر سے ملاقات ہوئی اور اگلی حکومت تشکیل دینے کا دعوی پیش کیاگیا۔

اس الیکشن میں پٹیل گھاٹلوڈیا سے 1.92لاکھ ووٹوں کی بھاری اکثریت سے جیت حاصل کی۔معمولی گھرانے سے تعلق رکھنے والے اور پہلے کیڈوا پاٹیدار ذیلی گروپ کا بی جے پی لیڈر چیف منسٹر بناہے‘ پٹیل کو وجئے روپانی کے جگہ ستمبر2021میں تبدیل کیاگیاتھا۔