بھینسہ میں پولیس کا فلیگ مارچ

   

بھینسہ : ریاست تلنگانہ کے حساس علاقہ بھینسہ میں گنیش تہوار اور وسرجن جلوس کے پْرامن اختتام کے لئے سرکاری مشنری بلخصوص محکمہ پولیس کافی چوکسی اختیار کئے ہوئے ہے نرمل ضلع ایس پی سی ایچ پراوین وقتاً فوقتاً بھینسہ کا دورہ کرتے ہوئے حالات پر خصوصی نظر مرکوز کئے ہوئے ہیں جبکہ بھینسہ ایڈیشنل ایس پی کرن کھرے آئی پی ایس کی نگرانی میں پولیس کی جانب سے عوام میں اعتماد کی بحالی کے لئے بڑے پیمانے پر فلیگ مارچ نکالا گیا جو شہر کے نرمل سہہ راہے سے مختلف شاہراہوں ، علاقوں اور محلوں میں گشت کرتا دیکھا گیا جس میں وجرا گاڑی کے علاوہ خصوصی جوانوں کی جیپ اور ضلع ایڈیشنل ایس پی وینکٹیشورلو ،ٹاؤن سرکل انسپکٹر پراوین کمار ،سب انسپکٹران گنگارام ،محمد غوث ،پردیپ ،درشن سرنیواس ،شیوا ، سینکڑوں پولیس جوان موجود تھے۔