بہار: نابالغہ کا اغوا اور گینگ ریپ وائرل ویڈیو سے شناخت ہوئی

   

موتیہاری؍پٹنہ: بہار میں یوں تو ڈبل انجن کی سرکار ہے، لیکن اسی ڈبل انجن سرکار کی ناکامی بھی ظاہر ہور ہی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق بہار کے مشرقی چمپارن ضلع کے موتیہاری میں ایک نابالغ لڑکی کے اغوا کے بعد اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ واقعہ پتاہی تھانہ علاقہ کے ایک گاؤں کا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ دو ماہ پرانا ہے،تاہم اس واقعہ کا انکشاف اب ہورہا ہے۔
اس واقعہ کا انکشاف یوں ہوا کہ اس گینگ ریپ کا ویڈیو وائرل کیا گیا ، جس سے خود پولیس محکمہ میں بھی ہلچل مچ گئی۔ اس ویڈیو میں تین افراد متاثرہ کے ساتھ شیطانی ہوس پوری کرتے نظر آ رہے ہیں۔