بہار کے وزیرمکیش سہانی کی حمایت کے لئے ائے ائی ایم ائی ایم قائدین نے ہاتھ بڑھایا

,

   

اختر الایمان بہار میں اے ائی ایم ائی ایم کے ایک لیڈر نے سہانی کی حمایت کی اور اترپردیش کی یوگی ادتیہ ناتھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایاجس نے وارناسی ائیرپورٹ سے باہر جانے کی سہانی کو اجازت نہیں دی ہے۔


پٹنہ۔ بہار کے وزیر برائے انیمل ہسبنڈری اورفشریز مکیش سہانی جس کواین ڈی ای کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے‘ بہار میں اے ائی ایم ائی ایم قائدین کی جانب سے انہیں حمایت حاصل ہوئی ہے۔

اختر الایمان بہار میں اے ائی ایم ائی ایم کے ایک لیڈر نے سہانی کی حمایت کی اور اترپردیش کی یوگدی ادتیہ ناتھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایاجس نے وارناسی ائیرپورٹ سے باہر جانے کی سہانی کو اجازت نہیں دی ہے۔

ایمان نے چہارشنبہ کے روز کہاکہ ”بہارحکومت کے ایک وزیر ہیں سہانی اور جس طرح سے یوگی ادتیہ ناتھ حکومت نے ان کے ساتھ سلوک کیاہے وہ قابل قبول نہیں ہے۔ چیف منسٹر نتیش کمار اوراسپیکر وجئے سنہا کو اس واقعہ پر توجہہ دینا چاہئے“۔

ایمان نے اپنے پارٹی کے دیگر چار اراکین اسمبلی کے ساتھ ملکر اسپیکر سے مانگ کی ہے کہ بہار دیدھان سبھا میں ایک سنسر موشن منظور کرنے اور لنچ کے بعد ایوان کے فلور پر اس معاملے میں بحث کرائی جائے۔

ایمان نے ویدھان سبھا میں کہاکہ ”یوگی ادتیہ ناتھ حکومت نے بہار حکومت کے ایک وزیرکے ساتھ جس طرح کا برتاؤ کیاہے وہ قابل افسوس ہے“۔اس کی وجہہ سے اے ائی ایم ائی ایم قائدین نے ایوان کے اندر نعرے لگائے اور کچھ دیر کے لئے کاروائی میں خلل بھی ڈال ہے۔

اترپردیش کے 18ڈویثرن میں چمبل گھاٹی کی معروف پھولن دیوی کا مجسمہ نصب کرنے کے لئے اتوار کے روز سہانی وارناسی گئے تھے‘ پھولن دیوی کے اس مجسمے کے ذریعہ اترپردیش کے مجوزہ اسمبلی انتخابات میں اپنی سیاسی زمین حاصل کرنے کی وہ کوشش کررہے تھے۔

تاہم واراناسی ضلع انتظامیہ نے انہیں ائیر پورٹ کے اندر ہی روک دیاتھا۔ بہار اسمبلی کے 2020انتخابات میں اپنے شاندار مظاہرے کے بعد اے ائی ایم ائی ایم اترپردیش میں اپنی سیاسی زمین حاصل کرنے میں کوشاں ہے۔