بیف فیسٹیول کا دعوت نامہ فیس بک پر شائع کرنے والا نوجوان گرفتار

,

   

l 33 سالہ ایس ایزہیلان چہارشنبہ کے دن گرفتار کرلیا گیا کیونکہ اس نے فیس بک پر بیف فیسٹیول کا ایک دعوت نامہ شائع کیا تھا۔ پولیس عہدیدار نے کہا کہ اس نے کئی افراد کو مدعو کیا تھا اور ان سے وعدہ کیا تھا کہ ان کا انتہائی اکرام کیا جائے گا اگر وہ شرکت کریں۔ اس کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے کیونکہ کلاپلیور دیہی انتظامیہ عہدیدار سندرا راجن نے شکایت کی تھی۔ گرفتاری ٹاملناڈو کے علاقہ تمباکونم میں پیش آئی جہاں سے اس نے یہ دعوت نامہ شائع کیا تھا۔