بیمار ماں کیلئے خاتون نے گھر میں کنواں کھودا

,

   

٭ مغربی بنگال میں 24 سالہ خاتون نے اپنے گھر میں 15 فٹ گہرا کنواں کھودا تاکہ اُس کی پچاس سالہ بیمار ماں کو پانی لانے کیلئے 200 میٹر دور جانے کی زحمت نہ ہو ۔ ببیتا سورین نے بتایا کہ اُس کے باپ اور بھائی نے رسیوں سے باندھ کر اُس کی کنواں کھودنے میں مدد کی۔ اُس نے ایم اے کی تکمیل کی اور اب بی ایڈ کررہی ہے۔