بیوی سے جھگڑا، شوہر کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /24 مارچ ( سیاست نیوز) چوٹ اوپل علاقے میں پیش آئے ایک واقعہ میں بیوی سے جھگڑے کے بعد شوہر نے خودسوزی کرلی ۔ پولیس کے بموجب 41 سالہ ایم سرینواس متوطن یادادری بھونگیر آئے دن اپنی بیوی سے جھگڑا کیا کرتا تھا اور کل بھی ان دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا ۔ بیوی سے جھگڑے کے بعد دلبرداشتہ ہوکر سینو نے خود پر کیروسین چھڑک کر آگ لگالی جس کے نتیجہ میں اسے دواخانہ منتقل کیا گیا تھا اور آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ پولیس چوٹ اوپل نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ۔

TOPPOPULARRECENT