بیوی نے شوہر کی انگلیاں کاٹ دی میاں بیوی کو ایک ماہ کی قید

   

دبئی۔3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات کی ریاست الفجیرہ میں میاں بیوی کے مابین اختلاف اس حد تک پہنچ گیا کہ خاتون نے شوہر کی انگلیاں ہی کاٹ دیں۔ عدالت نے دونوں پرفی کس 15سو درہم جرمانے عائد کرتے ہوئے ایک ماہ قید کا حکم سنادیا۔تفصیلات کے مطابق پرائمری کورٹ نے میاں بیوی کوایک ماہ قید کا فیصلہ حکم التوا کے ساتھ سنایا جبکہ دونوں پرفی کس 1500 درہم کا جرمانہ بھی کیا۔پبلک پراسیکیوشن نے میاں بیوی کا مقدمہ عدالت میں پیش کیا تھا۔ دونوں پر فرد جرم عائد کی گئی۔بیوی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے درمیان جھگڑا ہوگیاتھا دونوں نے ایک دوسرے کو مارا پیٹا ۔ میں نے شوہر کیخلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تو پتہ چلا کہ شوہر پہلے ہی میرے خلاف رپورٹ درج کراچکا ہے۔ خاتون نے کہا کہ جھگڑے کے دوران وہ بھاگ کر کمرے میں گھس گئی ۔ شوہر کو کمرے میں آنے سے روکنے کے لیے دروازہ بند کررہی تھی اسی دوران شوہر کے ہاتھ کی انگلیاں دروازے کے درمیان آگئیں جس سے اس کی انگلیاں زخمی ہوگئیں۔