بیٹیوں کی توہین کرنے والی جھانکی کوانعام دیا گیا:سلوجا

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کانگریس صدر کے میڈیا کوآرڈینیٹر نریندر سلوجا نے چھتر پور میں یوم جمہوریہ تقریب کے دوران ایک سرکاری جھانکی میں بیٹیوں کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کئے جانے پر ریاست کی بھارتیہ جنتاپارٹی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جس جھانکی پر کارروائی ہونی چاہیے ، اس کے برعکس، اسے انعام سے نوازاگیا۔