بی آر ایس ارکان کونسل بھی سیاہ کپڑوں کے ساتھ ایوان پہونچے

   

حیدرآباد۔17۔ڈسمبر (سیاست نیوز) بی آر ایس ارکان قانون ساز کونسل میں بھی آج بطور احتجاج سیاہ کپڑے پہن کر پہنچے ۔ اپوزیشن نے لگچرلہ کسانوں کی جائیدادوں کو حاصل کرنے کے معاملہ میں احتجاج جاری رکھتے ہوئے آج دوسرے دن سیاہ کپڑے پہن کر ایوان میں داخل ہوئے اور کونسل میں اتفاق سے صدرنشین کونسل جی سکھیندر ریڈی بھی سیاہ سدری کے ساتھ کرسیٔ صدارت پر پہنچے جس پر اپوزیشن نے ان سے استفسار کیا کہ آیا وہ بھی کیا ان کے احتجاج میں شامل ہیں !جس پر صدرنشین کونسل ہنس پڑے اور انہوں نے کہا کہ آپ بطور احتجاج سیاہ کپڑے پہن کر آئے ہیں اور میں اتفاق سے سیاہ کپڑوں میں پہنچا ہوں۔وقفہ سوالات‘ خصوصی توجہ دہانی اور لنچ کے وقفہ کے بعد مختصر مدتی مباحث کے آغاز کے ساتھ ہی بی آر ایس ارکان نے ایوان کے وسط میں احتجاج کا آغاز کردیا اور نعرہ بازی کے دوران صدرنشین جی سکھیندر ریڈی نے ایوان کی کاروائی کو 18ڈسمبر صبح 10 بجے تک ملتوی کردیا ۔ وقفہ کے بعد ڈپٹی چیف منسٹر ملو بھٹی وکرمارک مباحث کیلئے کھڑے ہوئے کہ احتجاج شروع کیاگیا اور ہنگامہ کے بعد اجلاس کو ملتوی کردیا گیا۔3