بیٹی نے والد کا ہاتھ چوما اور والد نے بیٹی کو گلے لگایا، فارم ہاؤز پر جذباتی مناظر
حیدرآباد۔ 11 جون (سیاست نیوز) بی آر ایس کی ایم ایل سی اور تلنگانہ جاگروتی کی صدر کویتا نے اپنے شوہر انیل کے ساتھ فارم ہاؤز پہنچ کر اپنے والد کے سی آر سے ملاقات کی۔ کویتا کی جانب سے اُن کا مکتوب منظر عام پر آجانے کے بعد یہ ان کی پہلی ملاقات ہے۔ کویتا کی ملاقات سیاسی حلقوں میں موضوع بحث بن چکی ہے۔ کئی دنوں سے بی آر ایس کی سرگرمیوں سے دور رہنے والی کویتا ، والد سے ملاقات تو کی لیکن ان کے ہمراہ بی آر کے بھون نہیں پہنچی۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ دونوں باپ بیٹی نے گرمجوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک دوسرے سے ملاقات کی۔ کویتا نے اپنے والد کے ہاتھ چومے اور کے سی آر نے بھی بیٹی کو گلے لگایا۔ اس کے بعد کویتا میڈیا سے کوئی بات چیت نہیں کی اور نہ ہی اپنے بھائی کے ٹی آر اور سابق وزیر ہریش راؤ سے بھی ملاقات نہیں کی۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ کویتا نے اپنا الگ راستہ چن لیا ہے جس کے سبب وہ بی آر ایس کی سرگرمیوں سے دُور رہتے ہوئے تلنگانہ جاگروتی کو مستحکم کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ کویتا کے اضلاع کے دوروں میں بی آر ایس کے قائدین نظر نہیں آرہے ہیں۔تلنگانہ جاگروتی کے قائدین ان کا خیرمقدم کررہے ہیں۔ کویتا نے تلنگانہ جاگروتی کے زیراہتمام کے سی آر کو کالیشورم کمیشن کی جانب سے نوٹس کے خلاف دھرنا منظم کیا اور ساتھ ہی آر ٹی سی بسوں کے کرایہ میں اضافہ کے خلاف بھی تلنگانہ جاگروتی کے پرچم تلے احتجاج کیا۔2