بی ایس پی کے امروہا سے نومنتخبہ رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے پارلیمنٹ میں وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے مسلمانوں کے متعلق دئے گئے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی سے استفسار کیاکہ ”آپ مسلمانوں کے تئیں کیاکررہے ہیں“۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کے روز ایوان پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے کہاتھاکہ”کانگریس اس طرح بات کرتی ہے جیسے مسلمان گڈر میں رہیں تو رہیں“۔
جس پر دانش علی نے جواب دیا کہ”وزیراعظم نے جوبیان دیا ہے اور اس وقت کے کون سے منسٹر نے یہ بات کہی تھی وہ سب کو معلوم ہے‘ مگر آپ کیاکررہے ہیں“۔
یہا ں پر یہ بات قبل ذکر ہے کہ اس وقت کے وزیراعظم نرسمہار اؤ نے مسلمانوں کے متعلق اس طرح کا بیان دیاتھا۔
دانش علی نے اسی حوالے سے کہاکہ بی جے پی کانگریس کے تمام وزیراعظم میں نرسمہا راؤ کو سب سے آگے رکھتی ہے‘ اور شائد یہی وجہہ ہوسکتی ہے کہ کانگریس نرسمہا راؤ کے نام سے بچنے کی کوشش کرتی ہے۔
کنور دانش علی سے جب پوچھا گیاکہ بی جے پی بھی تین طلاق کے ذریعہ مسلمانوں کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے
جس پر دانش علی نے جواب دیا کہ ”تین طلاق بل میں بہت ساری خامیاں ہیں‘ اگر یہ بل منظور ہوجاتا ہے تو مسلم خواتین کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوجائے گا“۔
پیش ہے ویڈیوضرور دیکھیں