بی جے پی ایم پی کو 6 ماہ کی قید اور جرمانہ

جئے پور ۔ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کی ایک عدالت نے بی جے پی ایم پی کروڑی لال مینا کو 2009-10ء میں ان کے خلاف درج رجسٹر دو علحدہ مقدمات کے سلسلہ میں 6 ماہ قید کی سزاء سنائی اور کہا کہ ریلوے کو ایک لاکھ روپئے معاوضہ ادا کریں ۔ عدالت نے بی جے پی ایم پی پر 10 ہزار روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ گنگاپور سٹی کورٹ کے منصف مجسٹریٹ جے اگروال کی بنچ نے مینا کو ضابطہ فوجداری کے سیکشن 144 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا۔ دونوں مقدمات میں سزاء سنائی گئی جو ایک ساتھ چلیں گی ۔

TOPPOPULARRECENT