بی جے پی قومی عاملہ پارٹی کے انتخابی حکمت عملیوں کو قطعیت دیگی

,

   

اجلاس کے دوران مرکز توجہہ وزیراعظم مودی کی تقریر ہوگی
نئی دہلی۔پیرکے روز شروع ہونے والی بی جے پی قومی عاملہ کے اجلاس کا کلیدی ایجنڈہ وہ ریاستیں جہاں پر انتخاباتہونے والے ہیں اس کے لئے حکمت عملی کو تیار کرنا ہے تاکہ مودی حکومت کے کارناموں کوعوام تک پہنچانے کے راستے تلاش کئے جاسکیں۔

اجلاس کے دوران مرکز توجہہ وزیراعظم مودی کی تقریر ہوگی۔منگل 17جنوری کے روز اپنی تقریر میں وزیراعظم مودی بی جے پی قائدین اورکارکنان کو لوک سبھا انتخابات2024اور مجوزہ اسمبلی انتخابات کی تیاری کے لئے منترا دیں گے۔

جے پی نڈا کے صدراتی خطاب سے اجلاس کا آغاز ہوگا جبکہ اگلے روز نریندرمودی کے رہنمایانہ خطاب پر اجلاس کا اختتام عمل میں ائیگا۔

اجلاس میں وزیراعظم مودی‘ جے پی نڈا‘ ہوم منسٹر امیت شاہ‘ وزیردفاع راجناتھ سنگھ اور قومی جنرل سکریٹری(تنظیمی) بی ایل سنتوش کے علاوہ بی جے پی کے اقتدار والی ریاستوں کے چیف منسٹران‘ ڈپٹی چیف منسٹران‘ مرکزی وزرال تمام قومی عہدیدارین اور قومی عاملہ کے دیگر قائدین شرکت کریں گے۔

ایسا بھی کہاجارہا ہے کہ 2024لوک سبھا انتخابات تک جی پی نڈا کی صدرات کو برقرار رکھنے کی تجویز کو اس میں منظوری دی جائے گی۔

امیت شاہ اورراجناتھ سنگھ او رپارٹی کے دیگرقائدین اہم تجاویز اجلاس میں پیش کریں گے۔ اجلاس میں بی جے پی نہ صرف مجوزہ اسمبلی انتخابات بلکہ 2024لوک سبھا انتخابات کا ایجنڈہ کو قطعیت دیگی۔

امکان یہ بھی ہے کہ 160لوک سبھا سیٹیں جس پر بی جے پی خود کوکمزور محسوس کرتی ہے کو بھی زیر بحث لایاجائے گا۔