بی جے پی لیڈر کی زبانی‘ جناح کی قصیدہ خوانی۔ویڈیو

,

   

Ferty9 Clinic

بی جے پی کے لوک سبھا امیدوار گمان سنگھ دامور نے کہاکہ جواہر لال نہرو کو خود وزیراعظم بننے کے لئے زوردینے کے بجائے محمد علی جناح کے لئے یہ عہدہ چھوڑ دینا چاہئے تھا۔

ایک انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے دامور نے کہاکہ ”اگرملک کی آزادی کے وقت‘ جواہر لال نہرو وزیراعظم بننے کی ضد نہ کرتے‘ پھر ملک کی تقسیم نہیں ہوتی۔

محمد علی جناح ایک وکیل تھے اور تعلیم یافتہ شخص تھے“۔

بی جے پی لیڈر کی زبان سے جناح کی تعریف پر مشتمل یہ بیان کافی وائیرل ہورہا ہے۔ ویڈیوضرور دیکھیں

YouTube video