بی جے پی کو مسلم فوبیا۔ وی ہنمنت راؤ

   

حیدرآباد ۔ 15 فبروری (سیاست نیوز) کانگریس کے سینئر قائد سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ نے مسلمانوں سے خوف کیوں ہونے کا بی جے پی سے سوال کیا اور کہا کیا مسلمانوں نے تحریک آزادی میں حصہ، دوسروں کے ساتھ برابر کی جانی مالی قربانیاں دی ہیں۔ آج گاندھی بھون میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہنمنت راؤ نے بی سی طبقات میں مسلمانوں کو شامل کرنے پر اعتراضات کو مسترد کردیا اور کہا کہ بی جے پی کو مسلم فوبیا ہوگیا ہے۔ اس لئے بی جے پی صرف ہندوؤں کے ووٹ حاصل کرنے کیلئے مسلمانوں کے خلاف تحریک چلارہی ہے۔ وی ہنمنت راؤ نے مرکزی مملکتی وزیر بنڈی سنجے کی جانب سے راہول گاندھی کے طبقہ اور مذہب کے بارے میں سوال اٹھانے کی سخت مذمت کی اور کہا کہ گذشتہ 10 سال کے دوران مودی نے کیا اقدامات کئے ہیں جی کشن ریڈی اس کی وضاحت کریں۔ سالانہ دو کروڑ ملازمتیں فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا اب تک 11 سال میں کتنی ملازمتیں فراہم کئے گئے۔ اندرا گاندھی نے اراضی اصلاحات لائے، بنکوں کو قومیائے، کانگریس کی زیرقیادت یو پی اے حکومت نے مہاتما گاندھی روزگار یوجنا اسکیم کو متعارف کرایا۔ کانگریس کے دورحکومت میں ہی آئی آئی ٹی۔ آئی آئی ایم جیسے باوقار اداروں میں تحفظات فراہم کئے گئے۔ سماج کے تمام طبقات کو آبادی کے تناسب سے حصہ داری دینے کیلئے ریاست میں ذات پات کا سروے کیا گیا جو ملک کیلئے رول ماڈل ثابت ہورہا ہے۔ بی جے پی ہر کام کی مخالفت کررہی ہے۔ کبھی بھی کوئی کام کی ستائش نہیں کی اور نہ ہی حکومت کو مفید مشورے دیئے ہیں۔ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی پارٹی کے قائد راہول گاندھی کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنارہے ہیں۔ بی جے پی کی زیرقیادت ریاستوں میں ذات پات کا سروے نہیں کیا گیا۔2