بی جے پی کے اننت کمار ہیگڈے نے ائی اے ایس افیسر جس نے ملازمت کو خیر آباد کردیاہے پر غداری کا الزام عائد کیا او رکہاکہ ’پاکستان چلے جاؤ‘

,

   

ہیگڈے اترا کناڈا علاقے سے چھ مرتبہ کے رکن پارلیمنٹ نے پیر کے روز کہاکہ سنتہیل دراصل غدار ہے کیونکہ اس نے کشمیرمیں ارٹیکل 370کی برخواستگی کے متعلق حکومت کے اقدام کی مخالفت کی ہے

بنگلورو۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر او رکرناٹک سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ اننت کمار ہیگڈے نے ائی اے ایس افیسر سسی کمار سنتہیل جس نے حال اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیاہے پر غداری کا الزام عائد کیااور انہیں مشورہ دیاکہ وہ پاکستان چلے جائیں۔

ہیگڈے اترا کناڈا علاقے سے چھ مرتبہ کے رکن پارلیمنٹ نے پیر کے روز کہاکہ سنتہیل دراصل غدار ہے کیونکہ اس نے کشمیرمیں ارٹیکل 370کی برخواستگی کے متعلق حکومت کے اقدام کی مخالفت کی ہے۔

سوشیل میڈیاپر گشت کررہے ایک ویڈیو میں ہیگڈے نے کہاکہ”یہ غداری ہے۔ اگر ایک ائی اے ایس افیسر لوگوں کی خواہش سے منتخب ہونے والی حکومت کے پارلیمنٹ میں لئے گئے فیصلوں کے خلاف سوالات کھڑا کرے‘حکومت کو بدنام کرنے کا اس سے بڑا طریقہ اور کوئی نہیں ہے۔ انتظامیہ کو یقینی طور پرکوئی مضبط کاروائی کرے“۔

ہیگڈے نے کہاکہ ”ملک میں رہ کر اس کو تقسیم کرنے اور ملک او رحکومت سے راست طور پر لڑائے کرنے کے بجائے ایسے آدمی کو کیاکرنا چاہئے‘

کہ اپنے تمام حامیوں کے ساتھ وہ پاکستان چلا جائے“۔

سنتہیل جوکہ ایک سنتہیل د2009بیاچ کے ائی اے ایس افیسر ہیں جو منگلور علاقے میں ڈپٹی کمشنر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے

نے جمعہ کے روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیااور کہاتھا کہ ”جمہوریت کے بنیادی اصولوں سے“ سمجھوتا وہ نہیں کرسکتے ۔

انہوں نے کشمیر میں پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے کیااور ان کی ملازمت سے دستبرداری کی وجہہ حکومت کی ”فسطائی“ رحجانات ہیں