ہریانہ اورکشمیر میں حکومتیں ختم ہونے کو ہیں‘ جنتا کی عدالت سے اروند کجریوال کا خطاب
اگر مودی این ڈی اے کی حکومت والی ریاستوں میں بجلی فراہم
کرتے ہیں تو میں بی جے پی کیلئے مہم چلاؤں گا : کجریوال
نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عآپ) کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے اتوار کو بی جے پی پر تنقید کی۔ کجریوال نے کہا کہ بی جے پی کی ‘ڈبل انجن حکومت’ کا نتیجہ صرف مہنگائی، بے روزگاری اور بدعنوانی ہے۔عآپ کی جنتا کی عدالت’ سے خطاب کرتے ہوئے اروند کجریوال نے کہا کہ ہریانہ اور جموں و کشمیر میں بی جے پی کی قیادت میں ڈبل انجن والی حکومت ختم ہونے کو ہے۔ پورے ملک میں ڈبل انجن کا اصول ناکام ہو گیا ہے۔ ایک انجن یکم جون کو خراب ہو گیا تھا جب انہیں صرف 240 سیٹیں ملیں تھیں، اب دوسرا انجن ہریانہ، جموں و کشمیر، مہاراشٹرا اور جھارکھنڈ میں فیل ہو جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو اب احساس ہو گیا ہے کہ ڈبل انجن کا مطالب مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن ہے۔ اروند کجریوال نے کہا کہ جیسے جیسے دہلی کے انتخابات قریب آتے ہیں وہ ایک بار پھر ڈبل انجن والی حکومت کا مطالبہ کریں گے لیکن آپ ان سے پوچھیں کہ کیا ہریانہ میں ڈبل انجن والی حکومت نے کچھ حاصل کیا؟ انہوں نے 10 سال حکومت کی۔ پھر بھی میں نے اپنی مہم کے دوران دیکھا کہ لوگ بی جے پی لیڈروں کو اپنے گاؤں میں داخل ہونے کی اجازت بھی نہیں دینا چاہتے۔اتر پردیش میں بی جے پی کی حکمرانی پر تنقید کرتے ہوئے کجریوال نے کہا کہ اتر پردیش میں سات سال تک ان کی ڈبل انجن والی حکومت رہی، اس کے باوجود وہ حالیہ انتخابات میں صرف نصف سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہو سکے ہیں۔ منی پور دو سالوں سے ان کی حکومت میں ہے۔ ملک اس ڈبل انجن سسٹم سے تھک چکا ہے جو صرف لوٹ مار اور کرپشن کو فروغ دیتا ہے۔بی جے پی کے انتخابی وعدوں پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کجریوال نے ووٹروں سے پارٹی کے دعووں کو چیلنج کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ آپ کے گھر آئیں گے اور وعدہ کریں گے ۔ انہوں نے 22 ریاستوں پر حکومت کی ہے، پھر بھی ہم نے دہلی میں تعلیم کو تبدیل کیا ہے ان سے پوچھیں، انہوں نے کس ریاست میں اسکولوں کو بہتر کیا ہے جہاں ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے بی جے پی اقتدار میں ہے ایک بھی اسکول کی حالت اچھی نہیں ہے؟دہلی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو اجاگر کرتے ہوئے کجریوال نے اس کا موازنہ 1990 کی دہائی میں ممبئی کی افرا تفری سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں جرائم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ لوگ گھروں سے باہر نکلنے سے ڈر رہے ہیں۔ عام آدمی کے لیے اس شہر میں محفوظ رہنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔