تہران : ایران نے بے حجاب خواتین کی شناخت کیلئے حکام کی طرف سے عوامی مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ایرانی پولیس چیف کے مطابق عوامی مقامات پر حجاب نہ پہننے والوں کو پہلے وارننگ دی جائے گی، دوسری خلاف ورزی پر عدالت میں پیش کیا جائے گا ،اگلے ہفتے سے بغیر حجاب خواتین کی نگرانی کے لیے اسمارٹ ٹولز اور کیمرے استعمال کیے جائیں گے۔پولیس چیف نے کہا کہ کسی بھی فرد یا گروہ کی طرف سے حجا ب کے قوانین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔حجاب قوانین کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے نیا فیصلہ طاقتور حلقوں کی جانب سے ملک میں حالیہ مظاہروں کے بعد حجاب کے لازمی قوانین میں نرمی کرنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔