تبلیغی جماعت کے خلاف کاروائی۔ پولیس نے 69ممبران کے خلاف چارج شیٹ دائر کی ہے

,

   

نئی دہلی۔مذکورہ پولیس نے منگل کے روز مختلف عدالتوں میں چھ چارج شیٹیں داخل کی ہیں جس میں 69غیر ملکی شہریوں پر فرد جرم عائدکیاگیاہے۔

مذکورہ تبلیغی ممبرس کا تعلق نو مختلف ممالک سے ہے جنھوں نے دینی اجتماع میں شرکت کی تھے۔ وکیل نے کہاکہ ”ان ممبران نے کویڈ19کی گائیڈ لائنس اور ویزا کے قواعد کیی خلاف ورزی کی ہے“۔

وکیل نے کہا کہ مذکورہ تبلیغی ممبرس جنھوں نے شرکت کی تھی ان کا تعلق انڈونیشیاء‘ برازیل‘ دیجی بوٹی‘ کینیا‘ تنزانیہ‘ آسڑیلیا‘نائیجریا‘ ساوتھ افریقہ اور امریکہ سے ہے۔

کارکار دومی ضلع عدالت میں تین چارج شیٹ اور دیگر تین چارج شیٹ تیس ہزاری ضلع کورٹ میں دائر کی گئی ہیں۔

کچھ اراکین کے وکیل ایڈوکیٹ آشیما منڈل نے منگل کے روز جانکاری دی ہے کہ ماباقی چارج شیٹ کا ادخل عمل میں لایاگیاہے

بھوپال سے 64غیر ملکی تبلیغیوں کی گرفتاری
قوانین کی خلاف ورزی پر ملک بدر
تبلیغی جماعت کے یہ ممبران دیگر955کے گروپ میں شامل ہے اور دہلی کرائم برانچ نے قبل ازیں ان پر مقدمہ درج کیاتھا۔

تاہم متعلقہ عدالت نے انہیں جرمانہ کی رقم ادا کرنے کے بعد ملک بدر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

مختلف پولیس اسٹیشنوں نے چارج شیٹ اور نافذ مخالف کویڈ تحدیدات جو وبائی امراض و آفات سماوی انتظامی ایکٹ کے تحت آتے ہیں درج کی ہے-

اسی سال مارچ دہلی کے نظام الدین مرکز میں ایک مذہبی اجتماع پیش آیا تھا جو کرونا وائرس کے پیش نظر سرخیوں میں آیاتھا۔

بھوپال کے پڑوس ضلع سہوری کے ایک سنوائی کرنے والی عدالت نے 25جولائی کے روز اٹھ تبلیغی جماعت کے ممبران کو ایک ماہ طویک قید کی سزا سنائی تھی۔

ان میں سے چھ غیر ملکی تھے جبکہ دو غیر ملکیوں کوپناہ دینے والے ہندوستانی شہری تھے۔

پولیس نے تبلیغی جماعت کے ممبران کو 22مئی کے روز گرفتار کیا اور 23مئی کو عدالت میں پیش کیاتھا بعد میں انہیں جیل بھیج دیاگیا۔

ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق انہیں 14جولائی کے روز ضمانت مل گئی تھی