تتکال پاسپورٹ درخواست گذاروں کو مشکلات

   

21 مارچ تک سلاٹ بکنگ غیر یقینی ، سلاٹ بکنگ وقت صرف چند سکنڈس کی بکنگ
حیدرآباد ۔ 15 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد کے پاسپورٹ سیوا کیندر میں تتکال پاسپورٹ کے درخواست گزاروں کو سلاٹ بکنگ حاصل کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ سلاٹ بکنگ صرف چند سیکنڈوں میں ہی ختم ہوجارہی ہے ۔ پاسپورٹ سیوا کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق اپائنٹنمـنٹ 20 مارچ تک بک ہوچکے ہیں ۔ اب جو بھی درخواست گزار تتکال بکنگ کے لیے 21 مارچ تک انتظار کرنا پڑے گا ۔ درخواست گذاروں کو 21 مارچ سے بھی سلاٹ بکنگ وقت پر ملنے کی کوئی امید نہیں ہے کیوں کہ جیسے ہی سلاٹ بکنگ رات 8 بجے کھلتی ہے صرف چند سکنڈ میں ہی سلاٹ بکنگ ختم ہوجارہی ہے ۔ دوسری جانب عام پاسپورٹ کے لیے درخواست دینے والوں کو 3 اپریل تک انتظار کرنا ہوگا ۔ جس کے لیے بیس دن کا انتظار کرنا ہوگا ۔ حیدرآباد میں امیر پیٹ ، بیگم پیٹ اور ٹولی چوکی کے پاسپورٹ سیوا کیندر میں مارچ کے تیسرے اور اپریل کے پہلے ہفتہ میں سلاٹ بکنگ کی تاریخیں ہیں جو صرف چند سکنڈ میں ختم ہورہے ہیں ۔۔ ش