تروپتی ۔ قارآباد اور ناندیڑ ۔ تروپتی کے درمیان اسپیشل ٹرینس

   

حیدرآباد ۔ 6 اگست (سیاست نیوز) ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے تروپتی۔ وقارآباد اور ناندیڑ۔ تروپتی کے درمیان دو اسپیشل ٹرینس چلائی جائیںگی۔ چنانچہ ٹرین نمبر 07652 تروپتی۔ وقارآباد اسپیشل 9 اگست کو رات 10 بجکر 20 منٹ پر تروپتی سے روانہ ہوگی اور دوسرے دن 12:45 بجے دن وقارآباد پہنچے گی۔ یہ ٹرین رینی گنٹہ، گوڈور، ستیناہلی، پدوگرالہ، ناڈی کوڈی، مریال گوڑہ، نلگنڈہ، سکندرآباد اور لنگم پلی اسٹیشنس پر توقف کرے گی۔ ٹرین نمبر 07651، ناندیڑ۔ تروپتی اسپیشل 8 اگست کو رات 11 بجکر 45 منٹ پر ناندیڑ سے روانہ ہوگی اور دوسرے دن شام 7:15 بجے تروپتی پہنچے گی۔ یہ ٹرین مدکھیڑ، دھرم آباد، باسر، نظام آباد، کاماریڈی، اکناپیٹ، میڑچل، ملکاجگری، سکندرآباد، نلگنڈہ، مریال گوڑہ، ناڈی کوڈی، پدوگرالہ، ستیناپلی، گنٹور، ٹینالی، چرالہ، انگول، نیلور، گوڈور اور رینی گنٹہ اسٹیشنس پر توقف کرے گی۔