ترکیہ زلزلہ متاثرین کیلئے عالمی عطیاتی کانفرنس کا20مارچ کو انعقاد

   

ترکیہ : وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ 20مارچ کو زلزلہ زدگان کے لیے ایک عالمی عطیاتی کانفرنس منعققد کی جائے گی۔چاوش اولو نے وزیر صنعت و ٹیکنولوجی مصطفی وارانک اور وزیر خزانہ نور الدین نباتی کے ہمراہ ملاتیا صنعتی زون میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اس بات کا اعلان کیا۔ وزیر خارجہ نے بتایا کہ زلزلہ زدگان کے لیے ایک عالمی عطیاتی کانفرنس منعقد کی جائے گی جس کے لیے یورپی یونین کے عبوری صدر ملک سویڈن کی کوششیں قابل ذکر ہیں،اس کانفرنس میں صدر ایردوان بھی شرکت کریں گے۔ چاوش اولو نے بتایا کہ اس کانفرنس میں یورپی یونین ممالک کے علاوہ دیگر عالمی اداروں کو بھی مدعو کیا گیا ہے-