ترکی کی خاتون اول سے عامر خان کی ملاقات کے بعد سبرامنیم سوامی کا ردعمل۔ ویڈیو

,

   

نئی دہلی۔ بالی ووڈ کے اداکار عامر خان جو ان دنوں ترکی میں اپنی آنے والی فلم”لال سنگھ چڈھا“ کی شوٹنگ کے لئے موجود ہیں کہ ترکی کی خاتون اول آمینہ اردغان سے ملاقات کے بعد بی جے پی کے راجیہ سبھا ایم پی سبرامنیم سوامی نے اپنا ردعمل پیش آیاہے۔

YouTube video

مذکورہ اداکار کے اوپر طنز کستے ہوئے رکن پارلیمنٹ نے ٹوئٹ کیاکہ ”عامر خان کو تین خان مسخروں میں سے ایک جو میں نے قراردیاتھا اب وہ درست ثابت ہوگیاہے؟“

سبرامنیم سوامی۔ عامر کو یقینا قرنطین میں رہنا ہوگا
میڈیا سے بات کرتے ہوئے سوامی نے کہاکہ یہ کرونا وائرس کا وقت ہے‘ ہندوستان واپس انے پر عامر خان کو 14دنوں تک قرنطین میں رہنا ضروری ہوگا۔

ترکی کو ایک مخالف ہندوستان قراردیتے ہوئے سوامی نے کہاکہ عامر خان کو خاتون اول سے ملاقات کے وقت سفارتی لوگوں کو ساتھ لے کرجانا چاہئے تھا۔

سوشیل میڈیا پر تصویر وائیرل ہونے کے بعد مذکورہ اداکار کو نہ صرف مشہور شخصیتوں بلکہ عام لوگوں کے طعنے بھی برداشت کرنا پڑا ہے۔

انٹرنٹ صارفین محض انہیں ترکی کے پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات کے حوالے سے نشانہ بنارہے ہیں

ترکی کی خاتون اول نے تصویریں شیئر کی ہیں
سوشیل میڈیا پر خاتون اول نے تصویریں شیئر کی ہیں۔

اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر انہوں نے لکھا کہ ”استنبول میں دنیا کے معروف ہندوستانی اداکار‘ فلم میکر اور ڈائرکٹر عامر خان سے ملاقات کا مجھے شرف حاصل ہوا ہے۔

مجھے یہ جانکاربڑی مسرت ہوئی ہے کہ عامر نے ترکی کے مختلف حصوں میں اپنے فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

میں اس کی منتظر ہوں“