انقارہ۔ ترکی صدر طیب رجب اردغان نے جمعہ کے روز کہاکہ ترکی سکیورٹی دستوں نے دولت اسلامی(ائی ایس) دہشت گرد گروپ کے ایک سینئر ایکزیکٹیو کو گرفتا ر کرلیاگیاہے۔
ملک کی نیم سرکاری اندولیاایجنسی کے بموجب ترکی پولیس او رانٹلیجنس نے بشر ہاتب غزل السمودی جس کا خفیہ نام ابوزیاد اور ماسٹر زیاد ہے کو گرفتار کرلیاہے۔
زنہو نیوزایجنسی نے کروشیا سے واپسی کے دوران اپنے صدراتی ہوائی جہاز میں سفر سے قبل رپورٹرس کو دئے گئے اردغان کے بیان کے حوالے سے کہاکہ ”بین الاقوامی رپورٹس اوراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی رپورٹ میں بھی یہ معلومات موجود ہیں کہ یہ دہشت گرد ائی ایس دہشت گرد تنظیم کے سینئر ایکزیکٹیو میں سے ایک تھا۔ پوچھ تاچھ کے دوران اس نے بیان دیا ہے کہ وہ نام نہاد وزرات تعلیم اور انصاف میں نام نہاد’قاضی‘ تھا“۔
صدر نے کہاکہ شام اور استنبول میں دہشت گرد تعلقات کے طویل عرصہ سے تعقب کیاجارہاتھااور خفیہ معلومات حاصل کی گئی تھیں کہ وہ غیرقانونی طریقے سے ترکی میں داخل ہوا تھا۔
اردغان نے کہاکہ استنبول پولیس کو اس بات کا پتہ چلا کہ سمودائی نے اپنی پہچان چھپانے کے لئے ایک فرضی شناخت کا استعمال کیا ہے۔ صدر کے بموجب ابوبکر البغدادی اور عبدالناصر قردش کے بعد ابوزیاد اس گروپ کا بہت اہم لیڈر ہے۔ترکی حکومت نے 2013میں ائی ایس کو ایک دہشت گرد تنظیم قراردیا تھا۔
ائی ایس پر 2015سے ترکی میں خوفنال حملوں کو سلسلہ شروع کرنے کا مورد الزام بھی ٹہرایاگیاتھا۔ ترکی مخالف دہشت گردی دستوں نے ملک میں ائی ایس ممبرس کے خلاف مہمات کا بھی آغاز کیاتھا۔
سال 2011میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے بعد سے پناہ گزینوں اور غیرملکی جنگجوؤں کے لئے شام کے ساتھ جڑی ترکی کی جنوبی سرحد ایک بڑا کراسنگ پوائنٹ رہا ہے۔