ترک وزیر خارجہ کی گوٹریس اور سویڈش وزیر خارجہ سے بات چیت

   

انقرہ : ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس اور سویڈن کے وزیر خارجہ بل اسٹارم ٹوبیاس کے ساتھ الگ الگ فون پر بات کی۔ اطلاعات کے مطابق، چاووش اولو کی گوٹیرس کے ساتھ بات چیت میں استنبول اناج راہداری معاہدہ، بین الاقوامی ڈونرز کانفرنس پر کام اور ترکیہ کی قیادت میں اقوام متحدہ میں شروع کیے گئے ’زیرو ویسٹ‘ اقدام کا جائزہ لیا گیا۔ چاووش اولو کی اپنے سویڈش ہم منصب بلسٹروم کے ساتھ ٹیلی فون پر ناٹو کی توسیع کے معاملہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔