تریپورہ میں 16مہینوں میں 166 قتل : جشنو دیو

   

اگرتلہ : تریپورہ کے نائب وزیراعلی جشنو دیو ورما نے چہارشنبہ کو اسمبلی کو بتایا کہ ستمبر 2020سے اس سال جنوری کے درمیان مختلف پولیس اسٹیشنوں میں قتل کے 166معاملے درج ہوئے ۔اسمبلی میں بی جے پی کے رکن اسمبلی رنجیت داس کے سوال کے جواب میں عارضی طورپر وزارت داخلہ کی ذمہ داری سنبھال رہے جشنو دیو نے ایوان میں بتایا کہ پولیس نے مجرمانہ معاملات میں شامل 263افراد کو گرفتار کیا ہے جبکہ دو ملزمین کے خلاف وارنٹ جاری کیا ہے ۔ اس دوران 36خواتین اور 42 نابالغ لڑکیوں کی عصمت دری ہوئی ان میں سے 21قبائلی کمیونٹی سے وابستہ ہیں۔ پولیس نے اغواشدہ 44 خواتین اور نابالغان کو آزاد کرایا اور ان معاملات میں شامل 27لوگوں کو گرفتار کیا ہے ۔اسمبلی میں اپوزیشن کے سی پی ایم کے اراکین ریاست میں خراب ہوتی امن و قانون کی صورتحال پر حکومت کو کھیرا اور کہا کہ عام لوگوں کے درمیان خوف میں اضافہ ہورہا ہے ۔ اسمبلی کے لیڈر مانک سرکار نے ریاست میں ماب لنچنگ جیسے واقعات سے جرائم میں اضافہ پر تشویش ظاہر کی۔انہوں نے کہاکہ تریپورہ میں حکمراں بی جے کے دور میں واقعات میں مزید تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔