حوض قاضی۔مذہبی مقام پر مورتی کی تنصیب کے دوران بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ہنس راج ہنس کا موبائیل فون چوری ہوگیا ہے۔
اس معاملے میں حوض قاضی تھانے میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ مذکورہ شوبھا یاترا میں دہلی بی جے پی کے صدر منوج تیواری اور ہنس ران ہنس دونوں مورتی کی تنصیب پروگرام میں شرکت کے لئے پہنچی تھے۔
حالانکہ پولیس موبائیل فون کی تلاش میں لگی ہوئی ہے۔
بھیڑ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دو بدمعاش لوگوں کی جیب صاف کرنے کی کوشش کررہے تھے۔
بعد میں تھانے لے جاکر ان سے پوچھ تاچھ کی گئی ہے۔
پولیس شام تک ملزمین سے پوچھ تاچھ کررہے ہیں۔
وہیں میڈیانے جب ملزمین کو فوٹو کھینچنے کی کوشش کی تو پولیس ملازمین نے ماحول بگڑنے کا خطرہ کہتے ہوئے فوٹو لینے سے منع کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمین سے پوچھ تاچھ چل رہی ہے۔
ہنس راج ہنس کے موبائیل کو انہوں نے چوری کیا یا دوسرے گروپ اس میں شامل ہے اس کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔
حوض قاضی تھانے میں رکن اسمبلی کے حوالے سے کیس درج کرلیاہے