تلنگانہ اورآندھراپردیش میں سردی کے ساتھ گہری کہر

   

حیدرآباد 13جنوری(یواین آئی) تلگوریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں سردی کے ساتھ شدید کہر دیکھی جارہی ہے اور درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی جارہی ہے ۔سردی میں اضافہ سے عوام کو مشکل صورتحال کا سامنا ہے ۔دونوں ریاستوں میں شدید کہر کی وجہ سے سڑک پرراستہ واضح دکھائی نہیں دے رہاہے جس کے نتیجہ میں سڑک حادثات پیش آرہے ہیں اور گاڑی سوار ہیڈلائٹس کھول کر گاڑیاں چلانے پر مجبورہیں۔آندھراپردیش الوری سیتاراما راجو ضلع کے ایجنسی علاقہ میں شدید کہر ہے ۔تلنگانہ کے کئی اضلاع میں بھی اسی طرح کی صورتحال دیکھی جارہی ہے ۔ضلع کھمم شدید طورپر کہر سے متاثر رہا ہے ۔