تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں برڈ فلو کے معاملات میں اضافہ

   

حیدرآباد5 اپریل(یواین آئی) تلگو ریاستوں میں برڈ فلو معاملات میں اضافہ ہوتاجارہا ہے ۔ اے پی مغربی گوداوری ضلع میں برڈ فلو کی تصدیق ہو چکی ہے اور حکومت احتیاطی اقدامات کر رہی ہے ۔ ایک پولٹری فارم میں کئی مرغیوں کی موت ہوچکی ہے ۔ تلنگانہ میں بھی برڈ فلو کیس رپورٹ ہو رہے ہیں۔اوبلاپورم منڈل میں ایک پولٹری فارم میں ہزاروں مرغیوں کی موت کے بعد حکام نے تحقیقات کا آغاز کیا۔ اوبلاپورم پولٹری فارم میں برڈ فلو پایا گیا۔ رنگاریڈی کے وٹرنری آفیسرڈاکٹر بابو نے بتایا کہ مرغیوں کی برڈ فلو سے موت ہورہی ہے ۔