تلنگانہ: شادی سے عین قبل دلہن نے شادی سے انکار کردیا ۔ 

حیدرآباد: تلنگانہ محبوب آباد ضلع میں آج چونکا دینے والاواقعہ پیش آیا ۔ شادی سے عین قبل دلہن نے دلہے کو ڈھکیل کر فرار ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع محبوب آباد میں ایک لڑکی شادی ضلع کھمم کے رہنے والے ایک نوجوان سے طے ہو چکی تھی ۔ او رآج شادی کے منڈپ میں پھیرے لیتے وقت دلہن نے دلہے کو پیچھے ڈھکیل دیا او رکہا کہ اسے اس شادی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ اس واقعہ سے دلہا سمیت سارے باراتی حیران و ششدہ رہ گئے ۔

ڈپٹی سپرینڈنٹ آف پولیس نریش کمار نے دلہن کو اس شادی کیلئے منانے بہت کوشش کی لیکن اس لڑکی نے ایک نہیں مانااو ر اپنی شادی نہ کرنے کی ضد پر اڑی رہی ۔ پولیس نے بتایا کہ اس کے اس شادی سے انکار کی وجوہات بتانے سے انکار کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT