حیدرآباد 7 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ میں آئندہ پانچ دنوں کے دوران بعض مقامات پر گرج وچمک اور 30تا40 کیلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلیں گی۔ایسی ہی صورتحال جنوبی ساحلی اے پی اور شمالی ساحلی اے پی کے ساتھ ساتھ یانم میں 10اور11جون کو ہوگی۔محکمہ موسمیات نے یہ بات بتائی۔اپنے بلیٹن میں محکمہ نے کہا کہ آئندہ پانچ دنوں کے دوران جنوبی ساحلی اے پی،شمالی ساحلی اے پی،یانم اور رائل سیما میں گرج وچمک کا امکان ہے ۔ کہا گیا کہ جنوبی ساحلی اے پی میں 9تا11جون اور تلنگانہ میں 10و 11 جون کو بعض مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے ۔تلنگانہ،جنوبی ساحلی اے پی،شمالی ساحلی اے پی اور یانم کے ساتھ رائلسیما میں ہلکی تا اوسط یا پھر گرج وچمک کے ساتھ بارش ہوگی۔اعظم ترین درجہ حرارت 40.4 ڈگری سلسیس تلنگانہ کے کھمم ضلع میں درج کیاگیا جبکہ 42ڈگری سلسیس اے پی کے جنگامہیشورم میں درج کیاگیا۔