تلنگانہ میں بارش کاامکان

   

حیدرآباد۔ 26مئی(یواین آئی) محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں تلنگانہ کے کئی مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔محکمہ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں جنوب مغرب مانسون بعض مقامات پر پیشقدمی کرے گا۔جنوب مغرب خلیج بنگال تک اس کی توسیع کیلئے حالات سازگار ہیں۔ دوردراز کرناٹک سے جنوبی ٹاملناڈو تک کم دباؤ کا علاقہ بناہوا ہے ۔