حیدرآباد۔ مذکورہ ہیومن سوسائٹی انٹرنیشنل انڈیا نے حیدرآباد میں بلی کے ایک بچے کو نذرآتش کرنے والے کے متعلق جانکاری دینے والے فرد کو پچاس ہزار روپئے کا انعام دینے کا اعلان کیاہے۔
ایچ ائی ایس انڈیا نے انعام کی رقم کا یہ اعلان ویڈیوملنے کے بعد کیاجس میں ایک نامعلوم شخص کو بلی کے چھوٹے بچے کو نذرآتش کرتے ہوئے دیکھا یاگیاہے‘ اس واقعہ میں بلی کے بچے کی موت ہوگئی ہے۔
https://www.youtube.com/watch?time_continue=1&v=mG4tO1sxH18&feature=emb_title
انہوں نے کہاکہ ویڈیو میں موجودہ فرد کے متعلق جانکاری دینے یا پھر جیل پہنچنے والوں کو 50,000روپئے کے انعام سے نوازا جائے گا۔ جس کے پا س بھی جانکاری ہے وہ’india@hsi.org‘پر ای میل کرسکتے ہیں یا پھر +917674922044پر ربط پید ا کریں۔
ٹوئٹر پر ایچ ائی ایس انڈیانے ویڈیو شیئر کیا ہے۔
اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوئی بیٹھی ہوئی بلی کے بچے کو آگ لگارہا ہے