حیدرآباد ۔ 14 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : آئی ایم ڈی کے مطابق حیدرآباد میں خشک موسم گرما کی گرمی کی لہر پھر چل رہی ہے اور شہر میں یہ اس ہفتہ سرگرم رہنے کا امکان ہے ۔ حیدرآباد اور اس کے اطراف کے اضلاع میں دن کا درجہ حرارت 40 ڈگری سلسیس سے کم رہے گا جب کہ دیگر کئی اضلاع میں دن کا درجہ حرارت 41 اور 44 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے ۔ آئی ایم ڈی حیدرآباد کی موسمی پیش قیاسی میں یہ بھی کہا گیا کہ آئندہ ہفتہ تک تلنگانہ کے کسی حصہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کے امکانات نہیں ہیں ۔ آئندہ دو دن تلنگانہ میں خشک موسم رہنے کا امکان ہے ۔۔ A/k/b
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں بتدریج 2 تا 3 ڈگری اضافہ ہونے کا امکان ہے ۔۔ A/k/b