تلنگانہ میں ذات پات کی بنیاد پر پسماندگی کی جامع رپورٹ کی تیاری، ماہرین کی کمیٹی سرگرم

   

حیدرآباد 2 جون (یواین آئی)تلنگانہ میں مختلف ذاتوں کی سماجی و معاشی پسماندگی کی نشاندہی کیلئے ماہرین کی کمیٹی سرگرم ہے ۔ کمیٹی ریاست میں ذات پات مردم شماری کی بنیاد پر جامع پسماندگی اشاریہ تیار کر رہی ہے ۔رپورٹ میں ریاست کی 243 ذاتوں کی پسماندگی کا عمومی درجہ پیش کیا جائیگا۔ ہر ذات مختلف سات اہم پہلوؤں میں کس مقام پر ہے ، اس کی تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔