تلنگانہ میں راجیہ سبھا کی مخلوعہ نشست کیلئے ضمنی چناؤ الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا

   

حیدرآباد۔5۔ مئی (سیاست نیوز) الیکشن کمیشن نے تلنگانہ میں راجیہ سبھا کی مخلوعہ نشست کے لئے ضمنی چناؤ کا شیڈول جاری کیا ہے۔ ٹی آر ایس کے رکن راجیہ سبھا بنڈا پرکاش کے استعفیٰ کے باعث یہ نشست خالی ہوئی ہے اور ان کی میعاد 2 اپریل 2024 ء تک تھی ۔ضمنی چناؤ میں منتخب رکن راجیہ سبھا 2 اپریل 2024 ء تک برقرار رہیں گے۔ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق 12 مئی کو اعلامیہ جاری کیا جائے گا اور 19 مئی تک پرچہ جات نامزدگی داخل کئے جاسکتے ہیں۔ 20 مئی کو پرچہ جات کی جانچ ہوگی اور 23 مئی تک نام واپس لئے جاسکتے ہیں۔ ایک سے زائد امیدواروں کی صورت میں 30 مئی کو صبح 9 بجے تا شام 4 بجے رائے دہی ہوگی اور شام 5 بجے ووٹوں کی گنتی کے بعد نتیجہ کا اعلان کردیا جائے گا۔ر