تلنگانہ میں سردی کی شدت میں اضافہ

   

حیدرآباد22 دسمبر( یواین آئی) تلنگانہ میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ مشرقی و شمال مشرقی ہندوستان سے کم اونچائی پر ہواؤں سے سردی میں اضافہ ہوا ہے ۔ اقل ترین درجہ حرارت 10.4 ڈگری آصف آباد میں ریکارڈ کیا گیا۔ عادل آباد میں 10.8 ڈگری، سنگاریڈی کوہیر میں 11.4 ڈگری، نرمل میں 11.7 ڈگری ، منچریال میں 12.7 ڈگری، سدی پیٹ کشتا پور میں13.1 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔