تلنگانہ میں مانسون کمزور پڑگیا

   

حیدرآباد 22 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) محکمہ موسمیات نے کہا کہ ریاست بھر میں آئندہ چارشنبہ تک موسم خشک رہے گا ۔ محکمہ نے کہا کہ تلنگانہ میں جنوب مغربی مانسون کمزور ہوگیا ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ میں کچھ مقامات پر بارش کی اطلاع ہے ۔ اقل ترین درجہ حرارت 17.4 ڈگری سلسئیس جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ضلع عادل آباد میں درج کیا گیا ۔