میدک14/ڈسمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی میدک پدما دیویندر ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کی اختراعی فلاحی اسکیمات کی وجہ سے تلنگانہ میں ماہی گیری کی معیشت میں کافی حد تک سدھار آیا ہے وہ میدک منڈل کے رائن پلی پروجیکٹ میں فشریز آفیسر ڈاکٹر رجنی کے ساتھ 2.90 لاکھ مچھلیوں کے بچوں کو چھوڑنے کے موقع پر اپنے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ماہی گیری صرف آندھرا خطہ تک محدود تھے لیکن آج تلنگانہ میں بھی انکے کاروبار میں بڑی وسعت ہوئی ہے اب ریاست تلنگانہ ماہی گیری کا گڑھ بن گیا ہے۔ اس پروگرام میں وائس چیرپرسن ضلع پریشد میدک لاونیا ریڈی، ایم پی پی یمونا جیارام ریڈی، سرپنچس، اورماہی گیر سوسائٹیز کے ارکان نے بھی شرکت کی۔