تلنگانہ میں کانگریس نے عوام کو دھوکہ دے کر اقتدار حاصل کیا

   

عوامی مسائل کی یکسوئی میں مکمل طور پر ناکام، بی آر ایس قائد ہریش راؤ کا خطاب
سر پورٹاؤن۔ 4 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپورٹاؤن سے 20 کلومیٹر کی دوری پر موجود کوٹالہ منڈل میں اج بی ار ایس سنیر قائد و سابقہ رکن اسمبلی کونیرو کونپپا کی جانب سے عوامی مسائل اور کسانوں کے مسائل سے متعلق عوامی جلسے منعقد کیا گیا۔ اس عوامی جلسے میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے سابقہ ریاستی وزیر وڈپٹی فلور لیڈر اسمبلی ٹی ہریش راؤ ، بی ار ایس پارٹی اسٹیٹ جنرل سکریٹری ڈاکٹر ار ایس پروین کمار آئی پی ایس، آصف آباد رکن اسمبلی کوا لکشمی، سابقہ رکن اسمبلی منچریال ان دیوا کر راؤ، سابقہ رکن اسمبلی چنور سمن نے شرکت کی۔ اس عوامی جلسے کی کاروائی سابقہ رکن اسمبلی کونیرو کونپپا نے چلائی۔ اس عوامی جلسے سے سابقہ ریاستی وزیر و تلنگانہ اسمبلی ڈپٹی فلور لیڈر ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ ریاست کی حکومت عوام کو دھوکہ دے کر اقتدار حاصل کیا ہے۔ جس کی مثال عوام کے مسائل جوں کے تو پڑے ہوئے ہیں۔ تلنگانہ میں کانگریس حکومت اقتدار حاصل کر کہ ہزار دن مکمل کر چکی ہے۔ لیکن عوامی مسائل کی یکسوئی میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ وظیفے کی رقم اور تلنگانہ کے خواتین کو 2500 روپے دینے کا جھوٹا وعدہ کرتے ہوئے اقتدار کو حاصل کیا ہے۔ ہزار دن مکمل ہونے کے بعد بھی کانگرس حکومت عوامی مسائل کی ایکسوئی میں ناکام ہو چکی ہے, انہوں نے ریاستی حکومت پر الزامات کرتے ہوئے کہا کہ کانگرس حکومت کی جانب سے 22 اے کے تحت ریاست تیلنگانہ کے 14 لاکھ 50 ہزار ایکڑ ممنوع فہرست میں نجی اراضی کو ممنوع اور ناجائز آراضی قرار دیا ہے اور حلقہ اسمبلی سرپو ٹاؤن میں 42867 ایکر نجی اراضی کو ممنوع قرار دیا گیا. جس کی وجہ سے کاشت کار اور پٹہ داروں کی اراضی کو چھین لیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کے سی ار دور حکومت میں اسمبلی سرپورٹاؤن کے مختلف منڈلوں میں سڑکوں کی تعمیراتی کاموں اور کسانوں کو برقی میٹرز کی تنصیب کے علاوہ برقی سب اسٹیشنوں کی منظوری کرتے ہوئے مقامی عوام کی معاشی حالت بہتر بنائی گئی تھی۔ لیکن موجودہ حکومت اقتدار کے ہزار دن مکمل کرنے کے بعد بھی عوامی مسائل کی یکسوئی میں ناکام ہو چکی ہے۔ اس موقع پر سابق ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ نے کے سی ار دور حکومت میں کیے گئے عوامی ترقیاتی کاموں سے متعلق تفصیلی طور پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر سابقہ رکن اسمبلی کونیرو کونپپا، بی ار ایس پارٹی اسٹریٹ جنرل سگریٹری ڈاکٹر ار ایس پروین کمار ائی پی ایس، اصف اباد رکن اسمبلی کوا لکشمی نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر مقامی منڈلوں کے علاوہ اصف اباد حلقے سے بھی بی ار ایس پارٹی قائدین و کارکنوں کی کثیر تعداد نے بی ار ایس جلسے میں شرکت کی۔ اس موقع پر کوٹالہ سرپنچ شنکر، سابقہ مونسپل چیئر پرسن ودیا وتی، ڈسٹرکٹ کا اپشن ممبر محمد صدیق، سید خضر حسین، محمد حبیب اس کے علاوہ مونسپل کونسلر کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔