تلنگانہ میں کراپ ہالیڈے کا اعلان نہیں کیا گیا: ٹی ناگیشور راؤ

   

اپوزیشن کی افواہوں اور گمراہ کن مہم پر کسان ہرگز یقین نہ کریں
حیدرآباد، 31 اکٹوبر ]سیاست نیوز[ ریاستی وزیر زراعت ٹی ناگیشور راؤ نے تلنگانہ میں کراپ ہالیڈے سے متعلق افواہوں پر حکومت کی طرف سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے ، لہذا وہ کسانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ کراپ ہالیڈے کی افواہوں پر ہرگز یقین نہ کریں۔آج حیدرآباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر زراعت نے کہا کہ اس آفتِ سماوی کے موقع پر اپوزیشن جماعتوں کو حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرنا چاہیے بجائے اس کے کہ سیاسی مفادات کی خاطر کسانوں کو گمراہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایل نینو ایک عالمی آفت ہے اور حکومت اس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے پہلے سے ہی احتیاطی تدابیر اختیار کر رہی ہے ، حکومت گزشتہ چھ ماہ سے کسانوں کو ایل نینو کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کر رہی ہے۔ ریاستی وزیر نے کہا کہ ایسی فصلیں جنہیں پانی کی شدید ضرورت ہوتی ہے ، ان کے بجائے کم پانی میں تیار ہونے والی فصلوں اور کاشتکاری کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے ۔—2/a/b