تلنگانہ میں گرانائٹ بزنسمین غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث

   

بی جے پی رکن پارلیمنٹ سنجے کا الزام، تحقیقات کا مطالبہ
حیدرآباد 26 اگسٹ (سیاست نیوز) بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے نے تلنگانہ میں گرانائٹ بزنسمین کی جانب سے حکمراں سیاسی جماعت کے قائدین کے ساتھ ساز باز کرتے ہوئے کئے جارہے فراڈس کی جامع تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا۔ آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سنجے، این وی سبھاش نے کہاکہ کریم نگر میں جہاں سے بی سنجے تعلق رکھتے ہیں، کی رائے دہندوں نے شکایت کی کہ ان کے حلقہ میں مائننگ سے آلودگی ہورہی ہے اور اس میں بے قاعدگیاں اور غیر قانونی سرگرمیاں ہورہی ہیں۔ انھوں نے الزام عائد کیاکہ اس علاقہ میں گرانائٹ بزنسمین سنگین بے قاعدگیاں کررہے ہیں اور یہ حکمراں جماعت کے ورکرس کے ساتھ ساز باز کرتے ہوئے کیا جارہا ہے۔ کسی کا نام لئے بغیر انھوں نے کہاکہ حکومت تلنگانہ گرانائٹ ایجنسیوں سے دانستہ طور پر جرمانہ وصول نہیں کرتی ہے کیوں کہ زیادہ تر کواریز حکمراں جماعت کے قائدین اور حامیوں کے ہیں یا ان کی جانب سے آپریٹ کئے جاتے ہیں۔