تلنگانہ چیف منسٹر۔ ریونت ریڈی 7ڈسمبر کے روز تلنگانہ چیف منسٹر کی حیثیت سے لیں گے حلف

,

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں نئی منتخب حکومت کی حلف برداری تقریب پیر کے روز ملتوی ہونے کی وجہہ چیف منسٹر کے انتخاب پر پارٹی کے 64اراکین اسمبلی کی جانب سے اتفاق رائے میں کمی سمجھی جارہی ہے۔

اے ائی سی سی ابزرورس بشمول کرناٹک ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیوا کمار اور اے ائی سی سی کے انچار تلنگانہ مانک راؤ ٹھاکرے دہلی پہنچ کر پارٹی کی اعلی کمان سے اس سلسلے میں مزیدتبادلہ خیال کیا۔

کانگریس مقننہ پارٹی کے اجلاس منعقد کرنے کی ذمہ داری مذکورہ ابزرورس کو سونپی گئی تاکہ حکومت کی تشکیل میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہوسکے۔ اس اجلاس میں ریونت ریڈی کو مقننہ پارٹی لیڈر بھی منتخب کیاگیا۔

اس کے بعد مجوزہ چیف منسٹر ریونت ریڈی دہلی پہنچے اور تلنگانہ میں اے ائی سی سی کے انچارج مانک راؤ ٹھاکرے سے ملاقات کی۔ بعد ازاں ریونت نے کانگریس پارٹی کی سابق چیر پرسن سونیا گاندھی سے بھی ملاقات کی۔

https://x.com/ANI/status/1732301119614009704?s=20

https://x.com/ANI/status/1732271161260814687?s=20

اسی دوران پارٹی کے سینئر لیڈر کے سی وینو گوپال نے کہاکہ کانگریس صدر ملکاراجن کھڑگی نے ریونت ریڈی کا بطور تلنگانہ چیف منسٹرانتخاب کیاہے۔

حالانکہ اتم کمار ریڈی‘ ملو بھٹی وکرم‘ سریدھر بابو کے نام بھی بطور چیف منسٹر آگئے ائے تھے مگر 64اراکین اسمبلی میں اکثریت نے ریونت ریڈی کا انتخاب کیاجس کا احترام کرتے ہوئے پارٹی اعلی کمان نے تلنگانہ چیف منسٹر کے طور پرریونت ریڈی کے نام کو قطعیت دی ہے۔

تلنگانہ کی درالحکومت حیدرآباد کے فتح میدان (ایل بی اسٹیڈیم) میں 7ڈسمبر کی دوپہر میں تلنگانہ کی نئی کابینہ کی حلف برداری تقریب منعقد ہوگی جس کی سربراہی ریونت ریڈی کریں گے۔

اس تقریب میں کانگریس چیف منسٹران کے علاوہ پارٹی کے سینئر قائدین بشمول سونیاگاندھی‘ راہول گاندھی او رپرینکا گاندھی کی شرکت متوقع ہے۔ کانگریس پارٹی کے صدر ملکاراجن کھڑگی بھی حلف برداری میں شرکت کریں گے۔